Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کفّار کے جنازے میں شرکت کرنا


کفّار کے جنازے میں شرکت کرنا

سوال: ہم جنگل میں سرکاری کالونی میں ملازمت کی وجہ سے رہتے ہیں۔ یہاں مختلف طرح کے لوگ سرکاری ملازمت کی وجہ سے رہتے ہیں۔ یہاں ایک ہندؤ جو ہماری طرح کا سرکاری ملازم ہے، اس کے بھائی کا یہاں کالونی میں انتقال ہو گیا، تو کیا ہم مسلمان اس کے بھائی کو جلانے کے لئے شمسان (ہندوؤں کا قبرستان یا اُن کے مُردوں کے جلانے کی جگہ یعنی آخری منزل) لے جاتے وقت ہم ساتھ میں جا سکتے ہیں؟

جواب: کافر و مشرک کے جنازہ میں شرکت کرنا جائز نہیں ہے۔ اس سے بچنا چاہئے۔ اگر مجبوراً یا پڑوسی ہونے کی وجہ سے جانا پڑے تو گنجائش ہے۔ لیکن وہاں کسی بھی طرح کے مذہبی عمل میں حصّہ نہ لیا جائے۔

(فتاوٰی دینیہ جلد 2، صفحہ 537)