Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم ماں کی تجہیز و تکفین کرنا


سوال: میرا ایک شاگرد نو مسلم ہے، ماں غیر مسلم ہے، جو اس کے ساتھ ہی رہتی ہے۔ وہ جاننا چاہتا ہے کہ اگر اس کی ماں کا انتقال ہو جائے تو وہ کس حد تک اس کی ماں کے تجہیز و تکفین میں حصہ لے سکتا ہے؟ یہ تو ظاہر ہے کہ اس کی ماں کی تجہیز و تکفین ہندؤ مذہب کے مطابق ہی ہو گی۔ کیا یہ شخص تجہیز و تکفین کا خرچ اپنی طرف سے کر سکتا ہے؟

جواب: جبکہ اِس کی ماں مسلمان نہیں ہے، اور اس کے دوسرے غیر مذہب رشتہ دار موجود ہیں، تو یہ شخص اس کی تجہیز و تکفین میں حصہ نہ لے یہی بہتر ہے۔اِس کے باوجود چونکہ وہ اُس کی ماں ہے اگر یہ تجہیز و تکفین کا خرچ اپنی طرف سے کر دے تو گناہ نہیں ہو گا۔

(فتاوٰی دینیہ: جلد، 2 صفحہ، 446)