غیر مسلم کو نمسکار کرنا
غیر مسلم کو نمسکار کرنا
سوال: ہمارے ایک دوست غیر مسلم ہیں، ہم روزانہ اس کے پاس جاتے ہیں، ہمارے جاتے ہی وہ سلام کرتا ہے تو ہم اس کے جواب میں وعلیکم کہتے ہیں۔ تو ایک دن اس نے ہم سے کہا کہ ہم تمہیں سلام کرتے ہیں تو کیا تم ہمیں نمسکار نہیں کر سکتے؟ تو سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کو نمسکار یا نمستے کر سکتے ہیں؟
جواب: مسلمانوں کے لئے جائز نہیں کہ وہ غیر مسلم کو اُس کے طریقہ کے مطابق نمستے یا نمسکار کرے۔ اسلام نے ملاقات اور سلام کے وقت جو بہترین طریقہ بتلایا ہے اُسی کے مطابق عمل کرنا چاہئے۔
(فتاوٰی دینیہ جلد 5، صفحہ 113)