مسلمان کا غیر مسلم کو اپنے یہاں دعوت میں شراب پلانا
مسلمان کا غیر مسلم کو اپنے یہاں دعوت میں شراب پلانا
سوال: کوئی مسلمان کسی ایسے غیر مسلم کو جس کے ساتھ کاروباری تعلق ہو، دعوت کے موقع پر یا کسی اور موقع پر شراب پلا سکتا ہے؟
جواب: مسلمان کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ کسی غیر مسلم کو شراب پلائے۔ حدیث شریف میں ایسے شخص پر لعنت وارد ہوئی ہے جو شراب پیئے اور پلائے۔ لہٰذا مسلمانوں کو ایسے ملعون کام سے بچنا چاہئے۔
(فتاوٰی دینیہ جلد 5، صفحہ 124)