امیرالمؤمنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے لیے مصر میں رہائش گاہ
علی محمد الصلابیعمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نام خط لکھا کہ: یہاں (مصر میں) ہم نے جامع مسجد کے پاس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے ایک رہائش گاہ بنانے کا خاکہ تیار کیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جوابی خط میں لکھا کہ: میں حجاز میں رہتا ہوں اور مصر میں میرے لیے رہائش گاہ! پھر سیدنا عمرؓ نے ان کو حکم دیا کہ زمین کے اس حصہ کو لوگوں کے لیے بازار میں تبدیل کر دو۔
(فتوح مصر: صفحہ 69)
یہ واقعہ امیرالمؤمنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے کمال تقویٰ اور دنیوی زندگی کی ظاہری چمک دمک سے بیزاری کی واضح دلیل ہے۔ جب بڑے بزرگ، قائدین اور باحیثیت لوگ دنیا کے پلید کیچڑ اور فانی مال ومتاع سے خود کو دور رکھیں گے تو جو لوگ ان سے کم تر ہیں، یا ان کے ماتحت ہیں وہ ان چیزوں سے بدرجہ اولیٰ احتراز کریں گے۔
(التاریخ الإسلامی: جلد 12 صفحہ 356)