حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب کا فتویٰ شعیہ کے ذبیحہ کا حکم
حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب کا فتویٰ
(مھتمم دار العلوم وقف دیوبند)
شعیہ کے ذبیحہ کا حکم
سوال: شیعہ مسلمان ہیں یا نہیں؟ ان کا ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟
جواب: شیعہ میں متعدد فرقے ہیں، کچھ وہ ہیں جو اُصول و نصوص کے صراحتاً منکر ہیں، مثلاً اس کے قائل ہیں کہ حضرت جبرائیلؑ سے رسالت کو پہچانے میں غلطی ہوئی ہے یا قرآن کریم میں تحریف کے قائل ہیں یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر لگائی گئ تہمت کو سچ مانتے ہیں وغیرہ۔ ایسے لوگ ایمان سے خارج ہیں ان کا ذبیحہ مردار ہے اس کو کھانا جائز نہیں ہے۔ باقی جن شیعوں پر کفر عائد نہیں ہوتا اور وہ شرعی طریقے پر ذبح کریں ان کا ذبیحہ حلال ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند وقف دیوبند جلد 2، صفحہ 281)