محرم میں تعزیہ بنانا، ڈھول بجانا، لوگوں کا مالی تعاؤن کرنا
سوال: محرم کی پہلی تاریخ سے دس تاریخ تک ڈھول بجانا، سرخ کپڑے کا جھنڈا بنانا تعزیہ بنانا مرد و عورت کا اختلاط، اس موقع پر لوگوں کا مالی مدد کرنا شرعاً کیسا ہے؟
جواب: محرم الحرام میں یکم تاریخ سے عاشورہ تک دھوم دھام سے ڈھول بجانا اور سرخ کپڑے کا جھنڈا بنانا یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کھلاڑیوں کے جزبات کو اکسانا تعزیہ بنانا اور اس میں امداد کرنا، عورتوں کا مردوں سے اختلاط جس سے فتنہ کا قویٰ اندیشہ ہو یہ رسومات غیر شرعی اور بدعت ہیں۔ اور جو لوگ ان رسومات میں امداد کرتے ہیں وہ گنہگار ہیں
وقال اللہ تعالیٰ وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ (سورۃ المائدہ: آیت نمبر، 2)
اور مقامی علماء کرام کے لئے یہ ضروری ہے کہ عوام الناس کو ان بدعات و رسومات و غیر شرعی اُمور سے باز رکھنے کی کوشش کریں۔
(فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند: جلد، 1 صفحہ، 474)