جنگ کا مقصد مذہب اسلام کی نصرت و سربلندی
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اس فرمان نبوی کو اچھی طرح سمجھا اور اس کا حق ادا کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
مَنْ قَاتَلَ لِتَکُوْنَ کَلِمَۃُ اللّٰہِ ھیَ الْعُلْیَا فَہُوَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔
(صحیح البخاری: مع الفتح: حدیث: 2655)
’’جس نے اللہ کے کلمہ (مذہب اسلام) کی سربلندی کے لیے لڑائی کی، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا ہے۔‘‘
چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی زندگی، نصائح اور خطوط میں یہی عظیم معنیٰ غالب ہے۔