شیعہ مناظر کا اعلان کہ وہ جب چاہیں گےدوران گفتگو مداخلت کرتے رہیں گے! کھلم کھلا بدمعاشیاں جاری !!
جعفر صادقشیعہ مناظر کا اعلان کہ وہ جب چاہیں گےدوران گفتگو مداخلت کرتے رہیں گے! کھلم کھلا بدمعاشیاں جاری !!
محترم آپ گفتگو اور دلائل میں دجل و فریب اور خیانت و مکاری سمیت کذب و جہل سے کام لیں گے تو ہم آپ کو ساتھ ساتھ بتائیں گے کہ آپ اس کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔
محترم اور فاضل مکار دوست اتنے بھولے اور چوچے تو آپ نہیں ہیں نا کہ آپ یہ سوال کریں ۔ بلکہ یہ ایک فریب ہے جو آپ تسلسل سے دینے کی کوشش میں ہیں ۔ تینوں ہی علماء کا منہج یہ نہیں کہ جو میں لکھ رہا ہوں وہ تصدیق یافتہ ہے ۔ عجیب اصول گھڑ رہے ہو کہ ہر مصنف جو بھی لکھتا ہے تصدیق کر کے لکھتا ہے ۔ ایسا نہیں ہے محترم جو مؤرخ ہوتا ہے وہ بھی وہی لکھتا ہے جو اس تک پہنچتا ہے اور جو محدث ہوتا وہ بھی وہی کچھ لکھتا ہے جو کچھ اس تک پہنچتا ہے ۔ الا یہ کہ وہ صاحب کتاب اپنی کتاب کے بارے میں کوئی ایسا دعوے مقدمے میں لکھ دے کہ میں جو لکھ رہا ہوں یہ تصدیق یافتہ اور صحیح ہے ۔

اگرچہ پھر بھی اس کے اس قول کو ثانوی حیثیت دی جاتی ہے کیونکہ ممکن ہے کہ جو چیز اس کے نزدیک صحیح ہے وہ اصل میں اصولوں کے مطابق صحیح نا ہو، یا اس سے تسامح ہو جائے ،تساہل ہو جائے، یا خطا ہو جائے ۔ روایات اور اقوال ہمیشہ ثابت کرنے کیلئے سند و متن کے ساتھ پرکھے جاتے ہیں کسی کا لکھ دینا کافی نہیں ہوتا۔
صحیح روایات موضوع سے کچھ ربط میں ہوں تو میں اس پر کلام کروں نا ، جب ان کا دعویٰ سے تعلق ہی کوئی نہیں تو صرف آپ فریب کاریوں پر تو بات نہیں مانی جا سکتی نا۔
باقی جو آپ نے علماء کی توثیقات نقل کی ہیں وہ بھی صرف عوام کو یہ فریب دینے کیلئے کہ عوام سمجھے اتنے ثقہ عالم کے اقوال بھی قبول نہیں کر رہے تو گڑ بڑ ہے ۔ محترم عوام بیچاری اس فیلڈ کی ابجد سے بھی واقف نہیں اسی لئے تو یہ سارے حربے استعمال کیئے جا رہے ہیں کہ عوام کو گمراہ کیا جائے جبکہ اہل علم تو سب سمجھتے ہیں جانتے بھی ہیں ۔ اور آپکی حقیقت سے بھی واقف ہو رہے ہیں۔