فصل:....حدیث مہدی اور رافضی شبہ پر رد ّ - ردِ رافضیت | دفاع…

فصل:....حدیث مہدی اور رافضی شبہ پر رد ّ

  امام ابنِ تیمیہؒ

صفحہ 3 از 3

ابن ماجہ کی وہ حدیث جس میں ہے :

((لا مہدي إلا عیسیٰ ابن مریم)) [سنن ابن ماجۃ۲؍۱۳۳۰]

’’ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے علاوہ کوئی مہدی نہیں ۔‘‘

یہ حدیث ضعیف ہے۔ یہ حدیث یونس نے شافعی سے روایت کی ہے ‘ اور انہوں نے اسے یمن کے ایک مجہول شیخ سے روایت کیاہے۔اس سند کے ساتھ حجت قائم نہیں ہوتی۔یہ روایت امام شافعی کی مسند میں بھی موجود نہیں ۔بلکہ اس کا سارا دار و مدار یونس بن عبد الاعلی پرہے۔اور یہ بھی روایت کیا گیا ہے کہ : یونس نے یہ بھی کہا ہے : میرے سامنے امام شافعی سے حدیث بیان کی گئی۔’’خلیعات ‘‘ اور بعض دوسری کتابوں میں ہے : ہم سے یونس نے حدیث نے بیان کی وہ امام شافعی سے روایت کرتے ہیں ۔ یہ نہیں کہا کہ : ان سے شافعی نے حدیث بیان کی ۔ پھراس کے بعد کہا ہے : ’’ محمد بن خالد جندی کی روایت میں تدلیس پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی سند کمزور ہوجاتی ہے۔ اور بعض علماء کرام یہ بھی کہتے ہیں کہ : یہ حدیث اصل میں امام شافعی سے روایت ہی نہیں کی گئی ۔


صفحہ 3 از 3