کوچ کے وقت فوج سے ملنا
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ جب فوج کو کوچ کرنے کا حکم دیتے تو ان کے درمیان جا کر ایک ایک سے ملتے، انہیں بلند اخلاق و اقدار پر قائم رہنے کی تلقین کرتے۔ چنانچہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ جب دشمن امان کا مطالبہ کرے تو اسے امان دے دو اور وعدہ وفائی کرو، بدعہدی نہ کرو، کیونکہ بدعہدی تمہارے لیے ہلاکت اور بزدلی کی علامت ہے اور دشمن کے لیے قوت کا ذریعہ ہے۔ مسلمانوں کے لیے بدنما داغ اور ان کی توہین کا سبب نہ بننا۔
(الإدارۃ العسکریۃ: جلد 1 صفحہ 179)
۔