کافر کا مسلم کے جنازہ کے ساتھ جانا اور اس کا عکس
کافر کا مسلم کے جنازہ کے ساتھ جانا اور اس کا عکس
سوال: کافر، مسلمانوں کے ساتھ قبرستان جاتے ہیں، اسی طرح مسلمان، کافر کے جنازہ کے ساتھ جاتے ہیں۔ یہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب: پڑوسی کافر بیمار ہو تو اس کی عیادت کرنا اور اس کے ساتھ احسان کرنا تو ثابت ہے۔ لیکن ارتھی پکڑنا اور اس کو جلانے کے لیے مرگھٹ جانا ثابت نہیں، اس سے بچنا لازم ہے، اسی طرح سے برعکس۔
مسلمان جنازہ کے ساتھ کسی کافر کے جانے کی اجازت نہیں۔ مسلمان میت کے لیے ساتھی رحمت کے طالب ہیں، کافر کی شرکت ۔۔۔۔ نزول رحمت سے مانع ہو سکتی ہے کیونکہ وہ محلِ لعنت ہے۔
(جامع الفتاویٰ:جلد:3:صفحہ:311)