غیر مسلم کی بنائی ہوئی چٹائی کا حکم
غیر مسلم کی بنائی ہوئی چٹائی کا حکم
سوال: آج کل بازار میں بہت سی قسم کی چٹائیاں فروخت ہوتی ہیں جن کو اکثر و بیشتر غیر مسلم بناتے ہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کو بنانے میں پاک پانی استعمال کیا گیا ہے یا ناپاک پانی۔ کیا ان چٹائیوں کو دھو کر نماز پڑھی جائے یا بغیر دھوئے ہوئے۔
جواب: غیر مسلم کی بنائی گئی صفوں کا اگر ناپاک ہونا یقینی ہو تو دھونا ضروری ہے، اور اگر صرف شبہ ہو تو احتیاطاً دھو لیا جائے۔
(فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند، جلد 2 صفحہ 416)