Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حقوق اللہ کی ادائیگی پر زور دینا

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھ کی تمام افواج کو ان لفظوں میں نصیحت کی تھی: حمد وصلاۃ کے بعد! میں تمہیں اور تمہاری فوج کو ہر حال میں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیتا ہوں کیونکہ اللہ کا تقویٰ دشمن کو زیر کرنے کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور جنگ میں سب سے کامیاب چال ہے، تمہیں اور تمہاری فوج کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں اپنے دشمن سے جتنا بچ کر رہنا ہے اس سے کہیں زیادہ معاصی سے بچنے کی کوشش کرنا ہے، کیونکہ فوج کو دشمن سے اتنا نقصان نہیں پہنچتا جتنا خود اپنے گناہوں سے پہنچتا ہے۔

(الفاروق عمر بن الخطاب: محمد رشید رضا: صفحہ 119)