اہل سنت دلیل 3 قدیم ترین ثقہ شیعہ عالم سعد بن عبداللہ القمی…

اہل سنت دلیل 3 قدیم ترین ثقہ شیعہ عالم سعد بن عبداللہ القمی کا اعتراف بمعہ تین  أصحاب ابن سبا کے نام

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

بعض اہل علم کے الفاظ کہہ کر جاہل لوگوں کے نظریے کی گنجائش ہی ختم کردی  گئی ہے، مجہول لوگ بھی خارج۔۔۔ !!اگر کوئی ثقہ عالم چند صحیح روایات نقل کر کے اہل علم کی رائے  اس کے ساتھ بیان کردے تو اس کا انکار کرنا دیگر اہل علم کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔

آپ کوشش کر کے دیکھیں۔ اوپر کچھ آپشنز بھی دے چکا ہوں۔

  میرا دعویٰ من و عن وہی ہے جو تین متقدمین شیعہ علماء نے بیان کیا ہے۔ ذاتی استدلال تو ہرگز نہیں ہے۔ یہ اعتراف بھی ان علماء نے اسی جگہ بیان کیا گیا ہے جہاں تین صحیح روایات میں عبداللہ ابن سبا کا ذکر کیا گیا ہے۔ آپ تینوں روایات کو ان اعترافات سے الگ تھلگ نہیں کرسکتے کیونکہ اوپر نیچے ہر جگہ مکمل عبداللہ ابن سبا کا نام لکھ کر وہ حقائق بیان کئے گئے ہیں۔

رانا سعید شیعہ کا اعلان! آپ کے دعوے میں موجود  اپنے عقائد کا  اپنے ائمہ کی زبانی  اثبات کروں گا!

مجھے اس کا انتظار رہے گا۔  

  اللہ کے بندے۔۔۔ نوبختی نے فرق الشیعہ نامی کتاب لکھی ہی شیعہ فرقوں پر ہے۔

 یہ العلویہ شیعہ اگر واقعی دور سیدنا علی میں موجود تھے تو انہیں صحیح روایات سے ثابت کردیں۔

دوسری بات یہ کہ اہل سنت دلائل میں نوبختی اور دیگر شیعہ علماء کے اقوال صحیح روایات کے ذیل میں ثابت کر کے ، آپ پر حجت قائم کی گئی ہے۔

 فرقہ العلویہ کی اس تفصیل میں جو کچھ نوبختی نے بیان کیا ہے اس کی صداقت کہاں ہے؟ کیا کوئی ایک صحیح روایت اس فرقے کو ثابت کرنے کے لئے بیان ہوئی ہے؟ مجھے تو نظر نہیں آئی۔۔۔ آپ نشاندہی کردیں۔ مجھ سے علماء کے اعترافات کی سند مانگ رہے ہیں اور یہاں نوبختی براہ راست دور نبویﷺ اور دور علی کے واقعات بیان کر رہا ہے؟ ان واقعات کی اطلاع نوبختی کو کس ذریعہ سے ملی؟ کیا یہاں بھی بعض اہل علم نے انہیں یہ حقائق بتائے تھے؟

 یہ پوری تفصیل نوبختی براہ راست بغیر کسی معتبر ذریعے کے بیان کر رہا ہے۔ پھر تو اس کی پوری کتاب فرق الشیعہ کو صحیح کا درجہ دے دینا چاہئے۔۔کیا خیال ہے؟

  ذریعہ؟ سند؟

کوئی ایک صحیح روایت ہی پیش کردیں۔

⬅️ دیکھیں شرائط میں واضح لکھا ہے کہ آپ میرے دلائل کا رد مسلمہ اصولوں کے مطابق کریں گے، جب میں تین صحیح روایات اور انہی کے ذیل میں اعترافات شیعہ علماء سے استدلال پیش کرتا آ رہا ہوں تو آپ کو بھی کم از کم ایک صحیح روایت کے ساتھ اقوال علماء تو ضرور پیش کرنے چاہئیں۔

ورنہ اس طرح تو ابن سبا پر کئی کتابیں بھری پڑی ہیں۔ آنکھ بند کر کے ہر کسی پر یقین کیسے کر لیا جائے۔ آپ خود دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں۔

ہر عالم بہت کچھ کہتا ہے۔ اس کی صرف وہی بات تسلیم کی جاتی ہے جو صحیح روایات کے مطابق ہو، دیگر متعارض روایات موجود نہ ہوں۔ اگر عالم ایسی بات کہے جس کے خلاف ایک بھی صحیح روایت موجود ہو تو اس قول کو تسلیم کرنا اہل علم کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔

آپ میرے دلائل کا اسی طرح رد کرسکتے ہیں۔

 میں نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ ایک عالم جو چاہے کہے وہ تائید یافتہ عقیدہ بن جاتا ہے۔ میری کوئی بات سمجھ نہ آئے تو مجھ سے پوچھ لیا کریں۔

⬅️ قاتلین عثمان کے حوالے سے کس سُنی عالم نے صحیح روایت نقل کر کے کوئی اعتراف بیان کیا ہے؟ اصل نکتہ ہی یہ ہے سرکار۔۔۔ آپ خود جو الزام لگارہے ہو اسی الزام میں میری سچائی بھی لکھ دی ہے۔ میرے مطالبے کو لکھ دیا لیکن سمجھنے سے قاصر ہیں۔

اس گفتگو میں صحیح روایات کا مطالبہ اسی لئے کر رہا تھا کہ صرف عالم کا قول قابل حجت نہیں ہوتا ، صحیح روایات کا ہونا بھی ضروری ہے۔ فیس بک پر گفتگو کرتے ہوئے  میں نے قاتلین عثمان پر صحیح روایات اور کئی قرائن پیش کر کے اپنا مؤقف ثابت کیا تھا۔ آپ کی طرح ذاتی تاویلات ہرگز پیش نہیں کی تھیں۔

رانا سعید شیعہ کے تحقیقی جوابات کے بجائے الزامی جوابات (علامہ ابن اثیر)

 آپ مجھے اس پیج پر علامہ ابن اثیر کی طرف سے کسی صحیح روایت کو بنیاد بناکر یہ مؤقف ثابت کر کے دیں۔  

میرے دلائل دیکھیں اور اپنے الزامی جواب کی لیول دیکھیں۔ میں کچھ کہوں گا تو ناراض ہوجائیں گے۔

رانا سعید شیعہ کے تحقیقی جوابات کے بجائے الزامی جوابات (علامہ ابن حجر)




آپ مجھے اس پیج پر علامہ ابن حجر کی طرف کسی صحیح روایت کو بنیاد بناکر یہ مؤقف ثابت کر کے دکھائیں۔

  میرے دلائل دیکھیں اور اپنے الزامی جواب کی لیول دیکھیں۔

  آپ مجھے اس پیج پر علامہ ابن اثیر کی طرف سے کسی ایک صحیح روایت کو بنیاد بناکر یہ مؤقف ثابت کر کے دکھادیں۔  میرے دلائل دیکھیں اور اپنے الزامی جواب کی لیول دیکھیں۔ علامہ کشی، نوبختی اور سعد بن عبداللہ نے بے بنیاد باتیں نہیں لکھیں۔ بلکہ پہلے صحیح روایات نقل کی ہیں۔ پھر مستند مؤقف کو اہل علم کے ذکر سے شروع کر کے بیان کیا ہے۔

کیا کوئی جیّد معتبر عالم کسی ایک مجہول یا کذاب کی خبر بیان کرتے ہوئے یہ لکھ سکتا ہے کہ مجھے کچھ اہل علم شخصیات نے بتایا ہے کہ الخ ۔۔۔۔۔

کوئی عام کم درجے کا عالم بھی اس طرح بیان نہیں کرے گا۔۔۔ اور آپ متقدمین علماء کے لئے یہ تاویل کر رہے ہیں۔ اللہ اکبر

جب ایک غیر معروف عالم کسی ایک کذاب کی خبر اس طرح بیان نہیں کرسکتا تو علامہ کشی بمعہ اصول اربعہ میں شامل دو کتب کے مصنف طوسی جب رجال کشی پر تحقیق کر کے اختیار معرفتہ الرجال تصنیف کرتا ہے تو اس میں کئی کذاب لوگوں کو بعض اہل علم کہہ کر کیسے ان کے نظریات بیان کر سکتا ہے؟

بس رہے نام اللہ کا!

  شیعہ کی تین صحیح روایات کے مقابل تین اہل سنت کی صحیح روایات بطور الزامی جواب بھی پیش نہیں کرسکے عالم صاحب۔۔۔آپ کے تمام جوابات کا شافی کافی رد کرچکا ہوں۔ممکن ہو تو  میرے پوچھے گئے نکات کو کلیئر کردیں۔مجھ سے کوئی جواب طلب نکتہ پوچھنا ہو تو نمبر ڈال کر پوچھ سکتے ہیں۔ذاتی تاویلات کے بجائے کوئی علمی رد آیا تو جواب دوں گا۔۔۔ بصورت دیگر میں اپنے دعویٰ کے حق میں مزید دلائل  پیش کروں گا۔ ان شاء اللہ۔

  گفتگو میں جو بے جا مداخلت شیعہ مناظر  رانا صاحب نے کی اور جو جوابات  دئے۔۔۔ ان پر کوئی کمنٹ نہیں کر رہا ہوں۔ میرا ٹرن مکمل ہوچکا۔ شیعہ مناظر کو ایڈمن بنایا جائے تاکہ اپنے مذہب کا بھرپور دفاع کر سکیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : ساری طویل گفتگو دجل و فریب اور مکر و خیانت کا پلندہ ہے ۔ جس کا مختصر جواب ہے۔

صفحہ 2 از 3