23ھ میں زندگی کے آخری حج سے واپسی پر دعا
علی محمد الصلابیسعید بن مسیب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ جب منیٰ سے روانہ ہوئے تو ابطح میں اپنا اونٹ بٹھایا اور سنگریزے جمع کر کے ایک چبوترہ بنایا اور اس پر اپنی چادر کا کنارہ ڈال دیا، پھر اس پر لیٹ گئے اور آسمان کی طرف دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے لگے: ’’اے اللہ! میں بوڑھا ہو چکا ہوں، قوتیں جواب دے رہی ہیں، رعایا روئے زمین پر پھیل چکی ہے، تو مجھے اب اٹھا لے، درآنحالانکہ میرا دامن عجز و ملامت سے پاک ہو۔‘‘ پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مدینہ تشریف لائے۔
(تاریخ المدینۃ جلد 3 صفحہ 872، سعید بن مسیب تک اس کی سند صحیح ہے۔)