Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی وفات سے متعلق حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا خواب

  علی محمد الصلابی

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے، انہوں نے کہا کہ: میں نے خواب دیکھا کہ عمدہ نسل کے بہت سارے گھوڑوں کو میں لیے ہوئے ہوں، لیکن سب یکے بعد دیگرے کمزور اور سست ہوتے چلے گئے، صرف ایک اپنی حالت پر باقی رہا۔ میں اسے لے کر ایک پہاڑ کے پاس آیا جس پر کھڑا ہونا ممکن نہ تھا، میں نے دیکھا کہ وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اشارہ کر کے اپنی طرف بلا رہے ہیں۔ راوی کہتا ہے میں نے کہا: آپؓ اس خواب کی اطلاع عمر رضی اللہ عنہ کے نام لکھ کر کیوں نہیں بھیج دیتے؟ انہوں نے کہا: میں ان کو ان کی موت کی خبر نہیں دینا چاہتا۔

(الطبقات الکبرٰی: ابن سعد: جلد 3 صفحہ 332 اس کی سند صحیح ہے۔)