Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مدینہ میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی زندگی کا آخری خطبہ جمعہ

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے 21 ذی الحجہ 23 ہجری کو اپنی زندگی کا جو آخری خطبہ جمعہ دیا تھا اس کے کچھ حصے کو سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ذکر کیا ہے، اس میں ہے کہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے بارے میں اپنے خواب کو لوگوں سے بیان کیا اور خود ہی اس کی تعبیر بھی بتائی۔ خطبہ کے دوران کہا: میں نے ایک خواب دیکھا ہے اور میں اسے اپنی موت کا پیغام سمجھتا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ایک مرغے نے مجھے دو ٹھونگیں ماری ہیں اور کچھ لوگ مجھ سے اپنے بعد ہونے والے خلیفہ کی نامزدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے دین، خلافت اور اسلامی شریعت کو ضائع نہیں کرے گا، پس اگر میں جلد ہی اس دنیا سے چل بسوں تو ان چھ افراد کی شورائیت سے خلافت نافذ ہو گی جن سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آخری دم تک خوش تھے۔ 

(الموسوعۃ الحدیثیۃ: مسند أحمد: حدیث نمبر: 89،اس کی سند صحیح ہے۔)