کافر کی اطاعت کرنا
کافر کی اطاعت کرنا
سوال: اگر کوئی کافر اپنے مسلمان ملازم کو عید سے روکتا ہے تو ملازم کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب: ملازمت چھوڑ دے، کیونکہ خالق کی معصیت میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں، جیسا کہ غیر اللہ کی عبادت کفر و شرک ہے، اسی طرح غیر اللہ کی بالاستقلال اطاعت کرنا بھی کفر ہے۔ اور اطاعت بالاستقلال سے مراد یہ ہے کہ اس کو مبلغ احکام سمجھ کر تابعداری کا طوق گردن میں ڈالے کہ اس کی تقلید کو لازم اور ضروری سمجھے، باوجود مخالفت احکام الہی کے اس کے اتباع کو نہ چھوڑے اور یہ بھی اتخاذ انداز کی ایک قسم ہے۔
(جامع الفتاویٰ:جلد، 3 صفحہ، 312)