مجلس شوریٰ کے اراکین اور ان کے نام
علی محمد الصلابیاب مذکورہ چند جملوں میں مختصراً جن باتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ان کی تفصیل بتائی جا رہی ہے:
مجلس شوریٰ کے اراکین اور ان کے نام
یہ مجلس چھ ارکان پر مشتمل تھی، ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں: سیدنا عثمان بن عفان، سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف، سیدنا سعد بن ابی وقاص، سیدنا زبیر بن عوام اور سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہم ۔
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے سعید بن زید بن نفیل رضی اللہ عنہ کو اس مجلس میں شامل نہیں کیا، حالانکہ آپؓ بھی عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ چونکہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قبیلہ بنو عدی سے تعلق رکھتے تھے اس لیے انہیں شامل نہیں کیا۔
(البدایۃ والنہایۃ: جلد 7 صفحہ 142، یہ آپ کے بہنوئی بھی تھے۔ (مترجم)