انتخاب اور مشاورت کی مدت
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے انتخابی مدت تین دن مقرر کی تھی اور یہ مدت اپنے مقصد کے لیے کافی تھی کیونکہ انتخاب مدت میں زیادہ موقع دینا اختلاف کو ہوا دینے کے مترادف تھا۔ چنانچہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سختی سے کہا: تین دن کے بعد چوتھا دن نہ آنے پائے کہ تمہارا امیر مقرر ہو جانا چاہیے۔
(الطبقات الکبرٰی: ابن سعد: جلد 3 صفحہ 364)