شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص کا جنازہ پڑھا، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ تو شیعہ تھا۔ اب کیا حکم ہے؟
جواب: اپنی کوشش سے مرنے والے کے متعلق معلومات کریں اور کفریہ عقیدہ رکھنے والے کا جنازہ نہ پڑھیں۔ ماضی میں اگر ایسا ہو چکا تو اس پر استغفار کریں۔
قال اللہ تعالىٰ: ولا تصلی على احد منهم مات ابدا ولا تقم على قبره: وقال الله تعالىٰ: ما كان للنبی والذين امنوا ان يستغفروا للمشركين: فتقول لا يصلی على الكافر ويصلی على كل مسلم مات بعد الولادة:
(الفتاوىٰ التاتار خانيۃ:جلد:2:صفحہ:12)
(ارشاد المفتین:جلد:1:صفحہ:471)