اللہ کا شکر ہے کہ مرنے سے پہلے مسلمان بن گیا ہوں - ردِ…

اللہ کا شکر ہے کہ مرنے سے پہلے مسلمان بن گیا ہوں

  ندیم منیر

صفحہ 1 از 3

اللہ کا شکر ہے کہ مرنے سے پہلے مسلمان بن گیا ہوں

پہلے قرآن کو نہیں مانتا تھا اب الحمدللہ میری دو بچیاں قرآن کی حافظہ ہیں پہلے سیدنا ابوبکرصدیقؓ کو نہیں مانتا تھا اب وہ رسولِ خداﷺ‎ کے بعد میرے سب سے بڑے پیشواء ہیں سابق شیعہ مجتہد سید امیر رضا شاہ قمی کی انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے پال ٹاک پر رات 8 بجے سے صبح 3 بجے تک بات چیت:
 پہلے قرآن کو نہیں مانتا تھا اب میری دو بچیاں قرآن حفظ کر رہی ہیں۔
پہلے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کو نہیں مانتا تھا اب وہ رسولِ خداﷺ‎ کے بعد میرے سب سے بڑے رہبر ہیں۔

اسامہ لندن یو کے سے

 شیعہ مذہب چھوڑ کے آپ خوش ہیں یا پریشان؟
جواب: اللہ پاک کا لاکھ شکر ہے اس نے مجھے مرنے سے پہلے مسلمان بنا کر ایمان کی دولت نصیب فرمائی پہلے موجودہ قرآن کو نہیں مانتا تھا اب الحمدللہ میری دو بچیاں قرآنِ پاک حفظ کر رہی ہیں پہلے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا سخت دشمن تھا اب وہ رسولِ خداﷺ‎ کے بعد میرے سب سے بڑے مُرشد اور رہبر ہیں اللہ نے مجھے مسلکِ حقہ بھی نصیب فرمایا ہے جس پر اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

بلال احمد برطانیہ سے

شیعہ مذہب کی تاریخ کتنی ہے اثناء عشری فکر کس نے ایجاد کیا؟
جواب: شیعہ مذہب کی تاریخ اسلام سے کچھ کم ہے یہ اسلام کے مقابلے میں ایک الگ دین کی حیثیت اختیار کر چکا ہے شیعہ مذہب کے باقاعدہ آغاز سے قبل شیعہ فکر کا آغاز ہوا اسلام کے خلاف سازشوں کا نام شیعہ فکر ہے امیر المؤمنین سیدنا عثمانؓ کے دورِ خلافت میں اس سازش کا باقاعدہ آغاز ہوا جب شیعہ فکر کے بانی عبداللہ ابنِ سباء نے سیدنا عثمانؓ کے ہاتھ پر ظاہری طور پر اسلام قبول کیا تو اس نے تین باتوں کا کُھلے عام پرچار شروع کر دیا: 
  1.  ولایت سیدنا علیؓ۔
  2.  وصایت سیدنا علیؓ۔
  3. عقیدہ امامت۔
 انہی باتوں کی بنیاد پر اس کو مدینہ بدر کیا گیا اور سیدنا علیؓ نے اس کو قتل کروایا یہ سب باتیں تاریخ کا حصہ ہیں۔

اسامہ جاپان سے

تمام انبیاءؑ نے جو قربانیاں پیش کی ہیں ان تمام قربانیوں کا خلاصہ اور نچوڑ کربلا کا مقام ہے دین کے تحفظ کا نام سیدنا حسینؓ ہے اگر سیدنا حسینؓ نہ ہوتا تو دین نہ ہوتا آپ سیدنا حسینؓ کو چھوڑ کر ان کے دشمنوں کے ساتھ کیوں مل گئے ہیں؟۔
جواب: اللہ کی توفیق سے ایمان نصیب ہو جانے سے پہلے میرے بھی یہی جذبات اور عقائد ہوا کرتے تھے اب یہ سمجھتا ہوں کہ شہادتیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں شہادت ایسا منصب ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے اللہ کی راہ میں قربانی سب سے بڑی نعمت ہے یہ دولت سعادت مندوں کو ہی نصیب ہوتی ہے اس پر رونا پیٹنا اور چھریاں مارنا دینِ اسلام ہی نہیں بلکہ انسانیت کی بھی تذلیل ہے باقی رہا کربلا کے مقام کی اہمیت یہ شیعہ کی مَن گھڑت کہانیاں ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں ہے بلکہ ان کے مذہب میں جو شخص جتنا بڑا جھوٹا ہوگا اتنا ہی زیادہ معتبر شیعہ ہوگا شیعہ مذہب کو چھوڑ کر ہی مجھے سیدنا علیؓ سیدنا حسینؓ اور تمام اہلِ بیتؓ کے صحیح مقام و مرتبہ کا علم ہوا ہے میرے نزدیک سیدنا حسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں اور دنیا بھر کے تمام ولی قطب ابدال مل کر بھی ان کی شان اور عظمت کا مقابلہ نہیں کر سکتے یہی مذہب حقہ کے عقائد ہیں

جن بابا جرمنی سے

شیعہ کا عقیدہ امامت کیا ہے؟ وضاحت فرمائیں؟۔جواب: شیعہ کا عقیدہ امامت ہی شیعہ کے اصل مذہب کی بنیاد ہے اسلام کی ابتداء میں تھوڑے عرصے میں اسلامی خلافت و حکومت کا دائرہ بہت وسیع ہوگیا جس سے پوری غیر مسلم دنیا خصوصاً یہودی عیسائی سر جوڑ کے بیٹھ گئے کہ تلوار کے ساتھ مسلمانوں کا مقابلہ ناممکن ہے اس لیے انہوں نے مسلمانوں کے اندر اِنتشار پیدا کرنے کے لیے خلافت کے مقابلے میں کسی ایسے منصب کی تلاش شروع کر دی جسے آڑ بنا کر مسلمانوں کے درمیان باہمی آویزش کی بنیاد رکھ دی جائے اسی مقصد کے لیے منصبِ امامت کا پرچار کیا گیا کیونکہ امامت کا لفظ اپنے معنیٰ اور مفہوم کے اعتبار سے خلافت سے بڑھ کر تھا لفظی اعتبار سے امامت کا مطلب ہے آگے ہونا جبکہ خلافت کے معنی نیابت یا پیچھے ہونے کے آتے ہیں انہوں نے لفظ امامت کی آڑ میں خلفاء راشدینؓ خلفاء ثلاثہؓ جو کہ اسلامی حکومت کی اصل بنیاد تھے ڈی گریڈ (degrade) کرنے کی کوشش کی شیعہ کا نظریہ امامت خلافت سے بڑھ کر تو ہے ہی لیکن ان کی بنیادی عقائد میں امامت کا درجہ نبوت سے بھی زیادہ ہے۔(نعوذ باللہ) 
ان کے نزدیک تمام ائمہ معصوم عن الخطاء ان کی اطاعت نبیوں کی طرف فرض بلکہ امام کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی نبی کو فاسد کر سکتا ہے جس طرح نبی اللہ کی طرف سے مقرر کردہ ہوتا ہے اسی طرح امام بھی من جانب اللہ مقرر ہوتا ہے امام چونکہ اللہ بناتا ہے اس لیے امام کا منکر کافر ہوتا ہے۔

اسامہ لندن سے

 کیا شیعہ انبیاءؑ کو نور سمجھتے ہیں؟
جواب:شیعہ انبیاءؑ اور 12 اماموں کو نور سمجھتے ہیں۔

افلاح بھائی رحیم یار خان سے

معراج سے متعلق شیعہ کا عقیدہ ہے کہ حضورﷺ نے معراج سے واپس آکر سیدنا علیؓ سے فرمایا تھا کہ اے سیدنا علیؓ جب اللہ سے ملاقات ہوئی تو وہ تم ہی تھے۔ اس کی وضاحت فرمائیں؟۔
جواب: پہلے میرا بھی یہی عقیدہ تھا ایرانی انقلاب کے موقع پر پاکستان میں شیعہ کے سب سے بڑے رہنما جعفر حسین نے ایک کتاب لکھی جس کا نام "صحیفہ سجادیہ" تھا اس نے اس کتاب کے 1300 صفحے سیاہ کیے اور من گھڑت روایات بنائی ہیں کہ وہ سیدنا علیؓ کو نہیں مانتے ہیں قیامت اور دنیا کے تمام امور سیدنا علیؓ کے سپرد ہیں انہوں نے حدیث بنائی ہے کہ:
یاعلیؓ انت اقسم النار والجنته۔ 
"اے سیدنا علیؓ تم جنت اور دوزخ تقسیم کرنے والے ہو"
(نعوذ باللہ)

واٹوسی امریکہ

جب آپ شیعہ تھے اس وقت تعلیم کہاں سے حاصل کی اپنے استاد کا نام بتائیں؟
جواب: پانچ سال جامعہ المنتظر لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی میرے اہم استاد اس وقت عدیل اختر کوٹ ادو کے ہوا کرتے تھے۔

بوٹا آف پیرس

شیعہ مذہب اور اسلام کا بنیادی فرق کیا ہے؟
جواب: شیعہ موجودہ قرآن کے قائل نہیں ہیں بلکہ انکا عقیدہ ہے کہ اصل قرآن امام مہدی غار سے لیکر برآمد ہوں گے ان کا عقیدہ امامت ختمِ نبوت کا کھلم کھلا انکار ہے۔

سفیان ٹوکیو سے

شیعہ تو نماز بھی پڑھتے ہیں؟
صفحہ 1 از 3