اسلامی جلسے کی صدارت غیر مسلم کے حوالہ کرنا
سوال: نصیر آباد میں چند افراد نے سیرتِ نبویﷺ کے جلسہ کی صدارت متواتر تین روزہ کافر اور مشرک کے حوالہ کی۔ آیا اس جماعت کا یہ فعل شریعتِ اسلام کے موافق سے یا مخالف؟
جواب: صدر کو بسا اوقات مقررین کی تقریروں پر محاکمہ یا بعض مقررین کے بیانات پر تنقید کرنی ہوتی ہے۔ اس لئے کسی خاص جلسہ کی صدارت کیلئے مقصدِ جلسہ اور متعلقاتِ مقصد کا ماہر شخص ہی موزوں ہوتا ہے۔ نیز مذہبی اجتماعات میں مذہبی حیثیت سے ممتاز شخصیت کو صدر بنانا مناسب ہے۔ بنا بریں ان لوگوں کا انتخاب ناموزوں اور نامناسب واقع ہوا۔ اسلامی جلسے کی صدارت کسی غیر مسلم کے حوالہ کرنا جائز نہیں۔
(الجامع الفتاویٰ: جلد، 3 صحفہ، 314)