Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ مناظر کی طرف سے  یکطرفہ فیصلہ !سنی مناظر کو  دھمکیاں!!  شیعہ کے بقیہ دو اشکالات کا رد

  جعفر صادق

ایڈمن شپ ختم کریں یا گروپ سے نکالیں! گفتگو کرنے نہیں دوں گا! شیعہ مناظر کی طرف سے  یکطرفہ فیصلہ !سنی مناظر کو  دھمکیاں!!  شیعہ کے بقیہ دو اشکالات کا رد

   رانا محمد سعید شیعہ : جب تک آپ دلیل اپنے دعوی کے مطابق نہیں لائیں گے آپ کو آگے گفتگو کرنی بھی نہیں دی جائے گی ۔ ہاں آپ فرار ہونے کیلئے میری ایڈمن شپ ختم کر دی جائے یا آپ گروپ سے ریموو کروا دیں تو آپکو ان خود ساختہ کہانیوں کو جوڑ کر سنانے کا موقع مل جائے گا ۔

شیعہ مناظر کا غیر مہذب رویہ اور فریق مخالف کے ٹرن میں بے جام مداخلت کرنے پر بحالت مجبوری ایڈمنز کو کہہ کر انہیں  عارضی طور پر  ایڈمن شپ سے ہٹایا  گیا!

 جعفر صادق: محترم ممبرز۔۔۔ شیعہ مناظر رانا صاحب کو میری گذارش پر عارضی ایڈمن شپ سے ہٹایا گیا ہے۔۔ یہ انتہائی قدم نہ چاہتے ہوئے بھی اختیار کرنا پڑا ہے۔ حقیقت سب کے سامنے ہے۔

اس کے باوجود جب میرا ٹرن مکمل ہوجائے اور جب ختم لکھ دوں تو رانا صاحب کو دوبارہ ایڈمن بنایا جانا ضروری ہے تاکہ انہیں بھی اپنے مذہب کے دفاع کا پورا موقعہ مل سکے۔

میں کم ظرف نہیں ہوں کہ فریق مخالف جیسی روش رکھوں۔ اگر ڈھائی گھنٹے شیعہ مناظر شرائط کو لتاڑتے ہوئے ،  اتنے سارے میسیجز کرسکتا ہے تو مجھے بھی یہی حق حاصل ہے۔

جس کی بات علمی اور مدلل ہوگی اسی کو  عوام تسلیم کرے گی۔۔۔۔  اور یہ فیصلہ ہم دونوں فریق ہرگز نہیں کر سکتے۔



♦ *اشکال 2#*

رجال کشی میں ہر قسم کی روایات ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ یہ قول درست اور ثابت شدہ ہے۔*

*جواب:* میں نے پوری کتاب رجال کشی بطور دلیل پیش نہیں کی۔ جن روایات کو پیش کیا ہے وہ شیعہ محققین کے نزدیک صحیح روایات ہیں۔ ان روایات کے ذیل میں علامہ کشی نے یہ پوری تفصیل بیان فرمائی ہے۔ اگر وہ روایات ضعیف ہیں تو جرح کرسکتے ہیں۔

اور اگر علامہ کشی کی وہ شرح جھوٹی ہے تو پھر علامہ کشی ثقہ تو نہ ہوا بلکہ کذاب ہوگیا، اگر کسی اور نے کتاب میں شامل کردیا ہے تو اسے دلیل سے ثابت کردیں۔ میں اندازآ پندرہ کے قریب مختلف متقدمین اور متاخرین شیعہ علماء کی کتب سے ثابت کرسکتا ہوں  کہ یہ مکمل پیراگراف علامہ کشی کا ہے، سب شیعہ علماء نے ان کی کتاب کا ذکر کر کے اس عبارت کو نقل در نقل کیا ہے۔ ویسے نقل کرتے ہوئے کچھ *واضح  خیانتیں* اوپر دکھا بھی چکا ہوں۔ علامہ کشی نے روایات بیان کرنے کے بعد شروعات ہی ابن سبا کے تعارف سے کی ہے، آخر میں اعتراف کیا ہے کہ اس ملعون ابن سبا کی وجہ سے مخالفین ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ شیعیت کی بنیاد یہودیوں سے لی گئی ہے مطلب یہ ناسور واقعی ان عقائد کا ذمہ دار تھا۔

 ♦ *اشکال 3#*

*رجال کشی دراصل رجال کی کتاب ہے نا کہ عقائد کی یا احادیث کی، اس لئے اس میں عالم کے کہنے سے وہ عقیدہ نہیں بن سکتا۔*

*جواب:* بظاہر اشکال درست لگ رہا ہے، لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔میں نے یہ عقائد عالم کے قول سے ثابت نہیں کئے بلکہ ان عقائد کا موجد کون تھا ، اسے ثابت کیا ہے۔عقائد کا بیان ہونا الگ معاملہ ہے وہ عقائد پر لکھی گئی کتب سے ہی ثابت ہوتے ہیں۔

عقائد کہاں سے آئے، کس نے بتلائے یہ قرآن و احادیث سے اخذ ہوتے ہیں، اہل تشیع کے ہاں حدیث کا درجہ قول نبیﷺ اور اقوال ائمہ معصومین ہیں۔

ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ علامہ کشی ابن سبا کے حوالے سے یہ اعتراف نہ لکھتا، یا اگر بیان بھی کرتا تو یہ بھی لکھ دیتا کہ یہ عقائد ائمہ معصومین سے ثابت ہیں ، ابن سبا نے ان کے شروعات نہیں کی۔ مثلآ سیدنا علی وصی رسول ہیں، خلیفہ بلافصل ہیں، عقیدہ امامت ،صحابہ کرام پر تبرہ یا رجعت کا عقیدہ وغیرہ ابن سبا نے پھیلائے تھے لیکن عقائد کی شروعات اس سے پہلے خود سیدنا علی نے کردی تھی۔

بالفرض علامہ کشی نے یہ ذکر نہیں بھی کیا تو بھی آپ میری دلیل کا رد اپنی دونوں شرائط کے مطابق بھی کرسکتے ہیں۔

*ان پانچوں عقائد کی موجودگی ابن سبا سے پہلے صحیح روایات بمعہ اقوال جیّد شیعہ علماء ثابت کردیں۔*

  شیعہ اثناعشریہ کے نام سے بھی کوئی بنی بشر 340 ھجری تک واقف نہیں تھا۔ اس پر میری مکمل تحقیق موجود ہے، یہاں اشارتآ  ذکر کرنا پڑا کیونکہ آپ نے اپنے جواب میں *فرقہ اثناعشریہ* کا نام لکھا ہے۔ میرا مقصد آپ کو اہل تشیع تک محدود رکھنا  ہے، ادھر ادھر جانے کا نقصان بھی آپ کو ہی ہوگا۔

میرے دلائل کمزور ہیں تو کوشش کر کے ان کا علمی، مدلل رد کر کے دکھائیں۔ *میں نے کونسا اصول بنایا ہے!؟ بے ربط باتیں کہاں بیان کی ہیں؟* 

⬅️ الکشی کوئی چھوٹا عالم تھوڑی ہے جسے آپ اپنی ذاتی رائے سے کھڈے لائین لگا دیں گے۔ یہ لیں اس کی توثیق

دیکھیں اگلی تحریر

 علامہ الکشی اور اس کی کتاب رجال الکشی کی اہل تشیع کے ہاں قدر و منزلت!