غیر مسلم کے سلام کے جواب میں کیا کہا جائے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک غیر مسلم دوست ہے، ان سے اکثر ملاقات ہوتی رہتی ہے اور ملاقات کے وقت وہ السلام علیکم کہتا ہے۔ تو اس کے جواب میں کیا کہا جائے؟
جواب: اگر کسی مسلمان کو غیر مسلم نے سلام کر دی تو ایسی صورت میں اگر غیر مسلم اکیلا ہو تو صرف علیک کہے اور اگر جماعت ہو تو صرف علیکم کہے، اس سے زیادہ نہ کہے۔
(حبیب الفتاویٰ: جلد، 8 صفحہ، 234)