انٹرسٹ کی رقم غیر مسلم کو دینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا غریب مفلوک الحال کو انٹرسٹ کی رقم دینا جائز ہے؟
جواب: انٹرسٹ کی رقم واجب التصدق ہے۔ اور ہر وہ رقم جو واجب التصدق ہو، اسے غیر مسلم کو دینا جائز نہیں۔ لہٰذا انٹرسٹ کی رقم غیر مسلم کو دینا جائز نہیں عن الحسن قال لا يعطى المشركون من الزكاة ولا من شيء من الكفارات۔
(حبيب الفتاویٰ: جلد، 7 صفحہ، 119)