Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم کو سلام کرنے کا حکم


غیر مسلم کو سلام کرنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ سلام کی اہمیت و حیثیت غیر مسلم کے ساتھ کیا ہے؟

جواب: سلام مطلوب ہے محمود ہے مستحسن ہے، لیکن کسی غیر مسلم کو ابتداء سلام مذموم ہے، اس لئے کہ حضور اکرمﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے قال رسول الله لا تبدؤو اليهود و النصاریٰ بالسلام فاذا لقيتم احدهم في طريق فاضطر وہ الی اضيقه لیکن اگر ضرورت کے تحت یا دفع فتنہ کیلئے سلام کرنا پڑے تو اس کی گنجائش ہے۔

(حبيب الفتاویٰ جلد 7، صفحہ 207)