غیر مسلم کا مسلمان میت کو ایصالِ ثواب کرنا
غیر مسلم کا مسلمان میت کو ایصالِ ثواب کرنا
سوال: میرے بھائی کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس کا ایک شاگرد ہندو ہے۔ اس نے پانچ سو روپے دیئے ہیں کہ اپنے بھائی کو قرآن پڑھوا کر بخشوا دو کیا کرنا چاہیے؟
جواب: وصولِ ثواب کیلے اوّل عامل کو ثواب ملنا شرط ہے اور ثواب ملنے کیلئے ایمان شرط ہے۔ پس غیر مومن کے اس عمل (اعطاء اور انفاق) کا ثواب تو نہیں پہنچ سکتا اگر قرآن خوانی کے ثواب کا پہنچنا محتمل ہو تو طے ہو چکا کہ جو قرآن اجرت پر پڑھا جاتا ہے اس پر ثواب بھی نہیں ملتا۔
پس صورت مسئولہ میں اگر شاگرد کو زیادہ اصرار ہو تو صرف یہ صورت ہو سکتی ہے کہ یہ500 کسی مسلمان کی ملِیکت کر دے اور وہ روپیہ کسی مستحق کو دے کر اس کا ثواب میت کو پہنچا دے۔ لیکن ملکیت ہو جانے کے بعد اس مسلمان کو اختیار ہے کہ وہ کسی کونہ دے بلکہ خود ہی رکھ لے حتیٰ کہ مستحق کو بھی نہ دے۔
( الجامع الفتاویٰ:جلد، 3 صحفہ، 317)