شیعہ مناظر رانا سعید کی کھلم کھلا بدمعاشیاں!!! شیعہ کے پہلے اشکال کا جواب
جعفر صادقشیعہ مناظر رانا سعید کی کھلم کھلا بدمعاشیاں!!! شیعہ کے پہلے اشکال کا جواب
جعفر صادق: اب اگر آپ نے بیچ میں دخل اندازی کی تو میں یکطرفہ گفتگو ختم کردوں گا۔ہم یہاں مذاق مستی نہیں کر رہے۔دخل اندازی والے میسیجز میں نے پڑھے تک نہیں۔ آخر میں ضرورت محسوس ہوئی تو جواب دوں گا۔
اہل سنت کی طرف آنے کی آپ کو ضرورت کیوں پڑ گئی ہے ؟ کیا آپ شیعیت کا دفاع اہل سنت کتب سے کریں گے۔ ؟یہ اصول کہاں سے پڑھا ہے؟ ہمیں بھی ذرا دکھادیں۔
⬅️ شرط نمبر 7 کو بھی پڑھیں۔ دلائل کا رد پہلے تحقیقی دینا ہوگا اس کے بعد الزامی جواب دے سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر اوپر میں نے ایک جگہ آپ کے اہم اشکال کا تحقیقی رد پیش کیا ہے، (شیعہ کتب کے اسکینز ملاحظہ فرمائیں۔) آپ کو شرائط کا پابند اس لئے کیا گیا ہے کہ علمی طریقے سے گفتگو منطقی انجام تک پہنچ سکے۔ آپ نے اس جواب میں تین اشکال پیش کئے ہیں۔میں باری باری تینوں کا الگ جواب دے رہا ہوں تاکہ سب ممبرز بھی یہ نکات اچھی طرح سمجھتے جائیں۔
*♦اشکال 1#*
*الکشی کی وفات 340 ھجری ہے اور سیدنا علی کے اصحاب کا زمانہ زیادہ سے زیادہ 100 یا 120 ھجری تک ہوگا۔ اس لئے الکشی سے لیکر اصحاب علی تک اس قول کی سند ثابت کی جائے۔ پھر یہ قول دلیل بننے کے قابل لگے گا۔*
⬅️ جواب: الکشی نے اگر حضرت علی سے کوئی روایت بیان کی ہوتی تو اعتراض درست ہوتا، اور وہ روایت سند و متن ضعیف قرار پاتی، الکشی نے حضرت علی کی کوئی روایت براہ راست بیان ہی نہیں کی۔
علامہ کشی نے حضرت علی میں سے بعض اصحاب کی آراء کو تسلیم کرتے ہوئے بیان کیا ہے، اس مؤقف کی تردید بھی بیان نہیں کی، یعنی تیسری صدی میں انہیں یقین کی حد تک علم تھا کہ اصحاب علی کی یہی رائے تھی۔ الکشی کوئی عام عالم نہیں تھا۔ میں آگے اس کی توثیق اور مذہب اہل تشیع میں اس کی حیثیت بھی پیش کردوں گا۔میرے پاس پہلے سے موجود ہے۔
دوسری بات! میں نے براہ راست علامہ کشی کا اپنا قول اسی کی کتاب سے دکھایا ہے۔ دوبارہ غور فرمائیں۔ یہ الفاظ الکشی کے اپنے ہیں ، جیّد ثقہ عالم کا یہ قول اس کا اپنا ذاتی استدلال ہے۔ انہوں نے فرق الشیعہ میں بیان کئے گئے نوبختی کے قول کو بھی من و عن تسلیم کیا ہے۔
الکشی نے ضعیف روایت بیان کر کے کہا ہوتا تو ان کا استدلال بھی باطل سمجھا جاسکتا تھا کیونکہ بنیاد نہ ہو تو عمارت کھڑی کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
لیکن الکشی نے پہلے تین صحیح روایات بیان کی ہیں اس کے بعد ابن سبا کے متعلق واضح الفاظ میں یہ تفصیل بیان کی ہے۔
اب یہاں آپ کے پاس دو آپشن ہیں۔
1: ثابت کرنا ہوگا کہ یہ رجال کشی علامہ کشی کی کتاب ہی نہیں ہے۔
2: ثابت کرنا ہوگا کہ علامہ کشی شیعہ کے متقدمین جیّد ثقہ علماء کی فہرست سے خارج ہے۔
یا کوئی تیسرا آپشن ہو تو استعمال کرسکتے ہیں۔
ایک بار پھر شیعہ مناظر کی عقل نے کام کرنا چھوڑ دیا! دوبارہ مداخلت شروع!
یہ بندہ گفتگو کرنے اور عزت دینےکے قابل ہی نہ تھا لیکن دین کے لئے اسے برداشت کیا جاتا رہا!
رانا محمد سعید شیعہ: یہی بات میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ ہم یہاں مذاق مستی نہیں کر رہے ۔ بلکہ ہم یہاں عقائد کی بنیاد ثابت کرنے آئے ہیں ، اس کے لئے صحیح روایات اور ان روایات کی علماء سے تائید مطلوب ہے کہ ہاں ان روایات کی روشنی میں ہمارے عقائد کا بانی ابن سباء ہے۔ یہ پیش کرنا ہےآپ نے ، نا کہ مجہول السند تاریخی اقوال اور خود ساختہ توجیہات ۔ آپ کے پاس کوئی دلیل نہیں آپ نے فرار ہونا ہے شوق سے ہوئیے ۔
لیکن گفتگو کرنی ہے تو وہ *صحیح روایات پیش کرنا ہون گی جن میں خلافت علی ، وصایت علی ، امامت ، برأت اور رجعت کا بطور ابن سباء کی ایجاد ہو اور ان روایات کی علماء شیعہ سے تائید کہ ہاں ان روایات کی روشنی میں ہمارے عقائد کا بانی ابن سباء ہے ۔*یہ شرط کے مطابق دلیل دینے کے پابند ہیں آپ ۔
جعفر صادق: *کیا میں گفتگو ختم کردوں؟*
شیعہ مناظر کا گفتگو سے فرار ہونے کا پلان! فریق مخالف کے ٹرن میں بار بار مداخلت!
فیصلہ بھی سنادیا کہ فریق مخالف کے پاس دلائل نہیں ہیں، گفتگو ختم کردے!
رانا محمد سعید شیعہ : دلائل آپ کے پاس نہیں ہیں تو بیشک ازراہ فرار ختم کر دیں ۔ لیکن دلائل لائیے شرط کے مطابق ۔
جعفر صادق: *یہ فیصلہ کرنے کا اختیار آپ کے پاس ہے؟*
رانا محمد سعید شیعہ : جی تو فیصلہ یہی ہے کہ شرط کے مطابق دلیل دیجئیے ۔ ورنہ جو آپکا جی چاہے کیجئے لیکن غیر ضروری تقریر اور خود ساختہ دلائل و توجیہات آپکے قبول نہیں کیئے جائیں گے ۔ شرط کے مطابق بات کریں سو بسم اللہ
جعفر صادق: شرط کے مطابق دلیل نہیں ہے تو یہ بے چینی اور بے بسی کی انتہا پر کیوں پہنچ گئے ہیں۔اپنے ٹرن میں جواب دے دیجئے گا۔ *میں دوبارہ جوابات شروع کروں یا اسی طرح غیر مہذب طریقے سے دخل اندازی کر کے شیعیت کا دفاع کیا جاتا رہے گا؟
شیعہ مناظر رانا سعید کی بار بار بدمعاشیاں!
رانا محمد سعید شیعہ : شرط کے مطابق دلیل نہیں ہے قطعا نہیں ہے ۔*اب تک ساری گفتگو کشی کی تین صحیح روایات پر ہے ، ان تینوں روایات میں ان پانچ عقائد کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں جن کے متعلق آپ کا دعویٰ ہے ۔ ان میں مولا علی ع کیلئے خدائی کا عقیدہ ہے اور ہم اس عقیدے سے بری الذمہ ہیں*، تین روایات بالکل غیر متعلقہ ہیں موضوع سے ، آگے ہے جناب کشی کا نقل کردہ ایک تاریخی اور بلا سند قول جسے آپ مکر و فریب سے اس سینس میں پیش کرنے کے چکر میں ہیں کہ یہ اوپر کی روایات کی تائید میں شیعہ عقیدے کا اظہار ہے ۔ قطعا نہیں ۔ ان تینوں روایات کا اس قول سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ *یہ بلا سند بعض مجہولین کا قول اپنی حیثیت میں الگ قول ہے نا کہ اوپر والی روایات کی وضاحت یا تائید* ۔تو وقت کے ضیاع کیلئے آپ کی تقریریں کیوں سنی جائیں ؟؟؟؟
شرط کے مطابق صحیح روایات جس میں ابن سباء سے مذکورہ پانچوں عقائد ثابت ہوں اور ان روایات کی تائید میں شیعہ علماء کے اقوال کہ ہاں ان روایات کہ بنیاد پر ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے عقائد کا بانی ابن سباء ہے ۔
آپ غیر علمی طریقے سے گفتگو کریں گے تو اس سے آپ کو روکا جائے گا۔ تقریر بہت ہو گئی آپ کی ۔
جعفر صادق: تو یہ فیصلہ ممبرز کو کرنے دیں۔۔۔آپ کیوں بد حواس ہوگئے ہیں۔عدم برداشت کرنے والے کو اس قسم کے مباحث سے دور رہنا چاہئے۔*کل آپ نے دو تین گھنٹے لگا دئے۔۔۔کیا ایک بار بھی بیچ میں آپ کو ڈسٹرب کیا ؟*
⬅️ کیا مجھے حق نہیں کہ اپنے ٹرن میں جوابات مکمل کروں؟
رانا محمد سعید شیعہ : دیکھئے محترم ممبرز ہی فیصلہ کریں گے لیکن ہم یہاں آپ کی غیر متعلقہ اور خود ساختہ دلائل کی ٹوکری کا بار اٹھانے تو نہیں آئے نا ۔ شرائط کے ساتھ گفتگو کرنے آئے ہیں ۔ شرائط کے مطابق دلیل دیجئے ورنہ ایسے تو آپ کو وقت ضائع نہیں کرنے دیا جا سکتا ۔
*اصل میں تو خیانت کار ، کذاب ، مکار ، فریبی اور دجال قسم کی خصوصیات کے حامل بندے کو ویسے ہی دینی مباحث سے دور رہنا چاہیئے ۔*بات مسلسل غلط کریں گے تو آپ جتنے بھی میٹھے منافق کی طرح بن کر رہیں، کسی کیلئے بھی قابل برداشت نہیں ہوگی محترم۔
(نوٹ: غور طلب بات یہ ہے کہ شیعہ مناظر یہ بتانے سے بھی قاصر تھے کہ آخر سنی مناظر کس شرط کی خلاف ورزی کر رہا ہے!)
جعفر صادق:یہ رات ساڑھے بارہ کے بعد آپ نے جوابات کا سلسلہ شروع کیا تھا جو رات 3 بجے تک جاری رہا۔
رانا محمد سعید شیعہ : جی جی آپکے الزامات کے رد میں یہ کرنا پڑا ۔
جعفر صادق:آپ کا ٹرن اور بے شمار جوابات ڈھائی گھنٹے تک لگاتار آتے رہے۔کیا میں بیچ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا تھا؟
شیعہ مناظر نے ٹرن مکمل ہونے کے باوجود دوبارہ مداخلت کر کے جوابات دینا بھی شروع کردئے!!
رانا محمد سعید شیعہ: آپکی گفتگو کو ٹوٹل انحصار ان تین روایات پر ہے۔ ان میں کہیں بھی خلیفہ بلافصل ، وصی رسول ، عقیدہ امامت ، برأت اور رجعت ابن سباء سے ثابت نہیں بلکہ ایک بالکل ہی الگ عقیدہ علی ع کے لئے خدائی کا عقیدہ منقول ہے تو ان روایات سے استدلال کیوں کر سکتے ہیں آپ ۔ ان روایات میں مذکورہ پانچ عقائد ابن سباء سے دکھائے پھر عالم کی تائید پیش کیجئے ۔ کہانیاں نا سنائیے لوگوں کو۔
جعفر صادق: ایڈمن جب آجائیں تو مجھے بتادیا جائے۔میں جب تک اپنا ٹرن مکمل نہ کروں گا۔آگے گفتگو نہیں ہوگی۔اللہ حافظ