Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بنوامیہ کے سلاطین، خلیفہ چہارم پر طعن و تشنیع کرتے تھے (نفع المفتی والسائل)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

  بنوامیہ کے سلاطین، خلیفہ چہارم پر طعن و تشنیع کرتے تھے (نفع المفتی والسائل) 

 الجواب اہلسنت 

یہ بنو امیہ کے سلاطین کے طعن و تشنیع والا قول ان مفتی صاحبان کا اپنا قول نہیں بلکہ ان مفتی صاحبان نے یہ قول نزہة المجالس سے اخذ کیا ہے اور صاحب نزہة نے ابن کثیر کے حوالے سے یہ قول نقل کیا ہے ہم دوسرے اعتراضات میں لکھ چکے ہیں یہ ایسی روایت ہے جس کا نا سر ہے نا پاؤں. بالکل بے سند اور ایجاد شدہ کہانی ہے جس پر ارباب دانش کبھی اعتماد نہیں کر سکتے

  کیونکہ اتنی بات ثابت ہوچکی ہے کہ شیعہ لوگوں نے اہل سنت والجماعت کی کتابوں میں اپنی طرف سے بہت کچھ ملا دیا ہے جس کا علم اہل علم کو سند دیکھنے سے ہو جاتا ہے اور بے سند باتوں کا تاریخ کی کتاب میں ہونا اسی ثبوت کو فنا کرنے کے لئے ہے جو سند کے ذریعے اہل علم کو معلوم ہوتا ہے یہ بھی ان روایات میں سے ایک ہے جو یار لوگوں نے اہل سنت کی کتابوں میں انڈیل دی ہے۔