گیارھویں فصل:....حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خصوصی اوصاف - ردِ…

گیارھویں فصل:....حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خصوصی اوصاف

  امام ابنِ تیمیہؒ

صفحہ 5 از 5
’’حنین کے موقع پر میں اور ابو سفیان رسول اللہﷺ کے ساتھ چپکے رہے ‘ آپ سے علیحدہ نہیں ہوئے ۔‘‘‘ [مسلِم:3؍1398، المسند ط۔المعارِفِ:3؍208۔] جب کہ آپ کو غسل دینے اور قبر شریف میں اتارنے میں اہلِ بیت نے شرکت کی تھی ۔ جیسا کہ حضرت عباسؓ  اور ان کی اولاد۔ آپ کے غلام شقران اور بعض انصار نے بھی شرکت کی تھی۔ مگر غسل خود حضرت علیؓ  نے دیا۔ اس موقع پر حضرت عباسؓ  بھی موجود تھے ۔ حضرت عباسؓ کی عزت و احترام کی وجہ سے آپ کی اولاد اور حضرت علیؓ براہِ راست یہ خدمات انجام دے رہے تھے اور حضرت علیؓ  اس کے زیادہ مستحق تھے ۔
ایسے ہی رافضی کا دعویٰ کہ : آپ عرب و عجم میں پہلے انسان ہیں جنہوں نے نماز پڑھی۔ یہ روایت حضرت عباسؓ سے مروی معروف حدیث کے متناقض ہے۔


صفحہ 5 از 5