قصاص کا معاملہ
علی محمد الصلابیعلی بن ماجدہ سہمی کا بیان ہے کہ میں نے ایک شخص سے جھگڑا کیا تو اس کے کان کا بعض حصہ کاٹ دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب حج کے لیے مکہ تشریف لائے تو ہمارا معاملہ آپؓ کے سامنے پیش کیا گیا۔
آپؓ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: دیکھو قصاص کی حد کو پہنچتا ہے؟
حضرت عمر فاروقؓ نے کہا ہاں، میں حجام کو بلاتا ہوں۔
جب حجام کا ذکر آیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا
میں نے اپنی خالہ کو ایک غلام ہبہ (عطا) کیا، امید کرتا ہوں کہ اس میں ان کو برکت حاصل ہو، اور میں نے ان کو اسے حجام یا قصاب یا صانع بنانے سے منع کیا۔
(اخبار القضاء لوکیع: جلد 2 صفحہ 102 بحوالہ تاریخ الخلفاء للزُّحیلی: صفحہ 136)