فصل: روایت حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ
امام ابنِ تیمیہؒفصل: روایت حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ
حضرت ابو ذرّؓ کا قول جوکہ رافضی نے روایت کیا ہے ‘ یہ بھی صحیح نہیں ۔یہ روایت موقوف ہے ‘ مرفوع نہیں ۔اس سے استدلال نہیں کیا جا سکتا ۔اس کے ساتھ ہی ابوذرؓ سے اس قول کے نقل کرنے والے بھی تحقیق کے محتاج ہیں ۔
مزید برآں حضرت علیؓ سے محبت کا واجب ہونا آپ کی کوئی خصوصیت نہیں ۔ بلکہ ہم پر واجب ہوتا ہے کہ آپ سے ایسے ہی محبت کریں جیسے مہاجرین و انصار اور حضرت ابی بکر و عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم سے محبت کرتے ہیں ۔ نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے:
’’ حبّ انصار علامت ایمان ہے۔اور بغض انصار نفاق کی علامت ہے۔‘‘ [البخاری 1؍9۔ مسلم 1؍85]
صحیح مسلم میں حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ اُمّی نبیﷺ نے مجھ سے عہد کیا کہ:
’’ مجھ سے وہی محبت رکھے گا جو مومن ہو گا اور مجھ سے وہی شخص عداوت رکھے گا جو منافق ہو گا۔‘‘[مسلم ؍861]