Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شہروں پر والی مقرر کرنا

  علی محمد الصلابی

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مختلف شہروں میں گورنر مقرر فرماتے اور ادارہ، حکم، امامت، صدقات و زکوٰۃ کی وصولی اور دیگر امور کی ذمہ داری اس کے سر ڈالی جاتی۔ امراء و گورنران کے انتخاب میں رسول اللہﷺ کی اقتدا فرماتے۔ اسی لیے رسول اللہﷺ کے مقرر کردہ تمام امراء اور گورنروں کو ان کے عہدوں پر قائم رکھا، ان میں سے کسی کو معزول نہیں فرمایا، اِلا یہ کہ کسی دوسرے مقام پر ان کی اس مقام سے زیادہ ضرورت و اہمیت ہو اور وہ اس کو پسند کرے۔ جیسے کہ سیدنا عمرو بن العاصؓ کے سلسلہ میں واقع ہوا۔

(الولایۃ علی البلدان: عبدالعزیز ابراہیم العمری جلد 1 صفحہ 55)

دور صدیقی میں گورنروں کی ذمہ داری دراصل عہد نبوی میں ان کے اختیارات کا امتداد تھا، خاص کر وہ گورنر جن کی تعیین رسول اللہﷺ کے دور میں ہوئی تھی۔

دور صدیقی میں گورنروں کی اہم ذمہ داریوں کی تلخیص درج ذیل نکات میں کی جا سکتی ہے۔