نماز کا قیام اور لوگوں کی امامت
علی محمد الصلابیامراء و حکام کی یہ اہم ترین اور بنیادی ذمہ داری تھی۔ کیونکہ اس میں دینی، دنیاوی، سیاسی اور معاشرتی مفاہیم و معانی پنہاں ہیں۔ امراء و حکام لوگوں کی امامت کراتے، خاص طور پر جمعہ کی اور ہمیشہ امراء و حکام کی یہ ڈیوٹی لگائی جاتی تھی، خواہ وہ شہروں کے والی ہوں یا افواج کے قائد اور امیر۔