Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

بھنگی کے لڑکے کو مسلمان ظاہر کر کے اس کے ساتھ کھانا پینا اور دوستی رکھنا


بھنگی کے لڑکے کو مسلمان ظاہر کر کے اس کے ساتھ کھانا پینا اور دوستی رکھنا

سوال: ایک شخص نے کسی بھنگی کو مسلمان ظاہر کیا اور اس کے ساتھ کھایا پیا اب یہ شخص پاک رہا یا ناپاک؟ کیا اس شخص کو اپنے سے الگ کر دیں؟ 

جواب: بھنگی لڑکے کو مسلمان ظاہر کرکے اس کے ساتھ کھانے پینے کی وجہ سے وہ مسلمان ناپاک نہیں ہوا، ہرگز اس کو اپنے سے الگ نہ کرے البتہ غیر مسلم کو مسلم ظاہر کرنا خلاف واقعہ ہے جھوٹ ہے اور اس قسم کا میل جول بھی ان کے ساتھ درست نہیں۔ اسلام ایسی دوستی کی اجازت نہیں دیتا۔ اس میں بدنامی ہے۔

(الجامع الفتاوىٰ:جلد، 3 صحفہ، 318)