کفار کو سلام کسی طرح کیا جائے
کفار کو سلام کسی طرح کیا جائے
سوال: غیر مسلم کو سلام کرنے کا کیا حکم ہے اگر ان کے مجمع سے گزر ہو تو اُن کو سلام کیا جائے یا نہیں؟
جواب: جو کلمات ان کے یہاں بطور اسلام مستعمل ہوتے ہیں ان کو نہ ابتداءً کہے نہ جواباً، مثلاً نمستے ۔۔۔ رام رام وغیره بوقتِ ضرورت ان کو السلام على من التبع الهدى سے خطاب کرنا درست اور ثابت ہے۔اگر وہ السلام علیکم کہے تو جواب میں وعليكم کہہ دیا جائے۔اگر وہ اپنے کلمات میں نمستے وغیرہ کہے تو جواب میں هداك اللّٰہ اور اسلام کہ دیا فقط سلام کہہ دینا بھی درست ہے۔ جب مجمع مخلوط ہو السلام کہنا چاہیے، اور نیت ان کی ہو جو اس کا اہل ہیں۔ اگر خالص ان کا مجمع ہو تو السلام على من اتبع الهدى کہے۔
(الجامع الفتاویٰ:جلد، 3 صحفہ، 340)