مسلمان کا غیر مسلم کے گھر جا گھر کی تعمیر کے لئے چندہ دینا
سوال: زید بڑا نمازی پرہیزگار ہے۔ اس نے اپنے متعلق ایک ہندؤ کو خوش کرنے کیلئے ان کے مندر کے بنانے میں چندہ دیا، جہاں بت خانہ بھی ہو گا ۔ یہ شرکت موجبِ گناہ ہے یا نہیں؟
جواب: اگر زید نے ہندوؤں اس کے اس کام سے خوش ہو کر پسندیدگی کی راہ سے چندہ دیا ہے تو اس کے اسلام میں شبہ ہو گیا۔ اس کو احتیاطاً تجدیدِ اسلام واجب ہے۔ لیکن اگر پسندیدگی کی راہ سے شریک نہیں ہوا ہے بلکہ کسی مجبوری کی وجہ سے چندہ دیا ہے تو وہ کافر نہیں ہوا ہے لیکن شرکت پھر بھی گناہ سے خالی نہیں۔ اب اس سے خلاصی کا راستہ توبہ اور انابت الى اللّٰه ہے۔
(جامع الفتاوىٰ: جلد، 3 صحفہ، 319)