Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

معاویہؓ قنوت میں حضرت علیؓ پر بددعا کرتا تھا۔ (تتمہ المختصر فی اخبار البشر)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

معاویہؓ قنوت میں حضرت علیؓ پر بددعا کرتا تھا۔

(تتمہ المختصر فی اخبار البشر) 
الجواب اہلسنت 

 وجہ اعتراض کا مطلب یہ ہے کہ میں داخل ہوا اور حضرت علیؓ و معاویہ رضی اللہ عنہ میں سے ہر ایک دوسرے کے خلاف قنوت میں بد دعا کرتے تھے اور ایک دوسرے کے ساتھیوں کے خلاف یہ معنی ومفہوم ہے جو ابھی البدایہ کے حوالے سے گزرا جس کے آخر میں تھا لا یصح ھذا

البدایہ کی یہ روایت جو آگے کو چلی تو ناقل نے لایصح ھذاکے الفاظ بھی اڑا دیے اس سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ آگے ناقل مزید کیا کچھ کریں گے۔ ہم عرض کر چکے ہیں کہ یہ روایت نقل و عقل کے خلاف ہے رافضیوں کے تصرفات کا ایک نمونہ ہے جو انہوں نے اہل سنت کی کتابوں میں کر ڈالے ہیں۔

 حضرت مولانا قاضی مظہر حسین کے علمی محاسبہ کے عکس بلا سرخی موجود ہے اس صفحہ پر کیا "حضرت علیؓ نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر لعنت کی" اس عنوان کے تحت اس روایت کا رد کیا ہے جو کسی اور اعتراض میں موجود ہے اور ہر ذی عقل بخوبی اس آسان اردو الفاظ کو پڑھ سکتا ہے اس میں کوئی بات قابل اعتراض نہیں کہ حضرت موصوف نے حوالہ نقل کیا ہے۔