Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت مولانا محمد عبد الحئی لکھنوی فرنگی محلّیؒ کا فرمان


حضرت مولانا محمد عبد الحئی لکھنوی فرنگی محلّیؒ کا فرمان:

سوال: جو شخص خلقِ قرآن یا سبِ شیخینؓ کا قائل ہوتو فقہاء کرام اس کو کافر کہتے ہیں۔ اور بعض فقہاء کرام کے نزدیک معتزلہ کافر ہیں، حالانکہ اہل سنت کا مسلک یہ ہے لا يكفر احد من أهل القبلة یعنى اہل قبلہ کافر نہیں۔ تو اس کا کیا مطلب ہے؟

جواب: شمس الدین خیالیؒ نے لکھا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ مسائلِ اجتہادیہ میں کسی کی تکفیر نہیں کی جائے گی لیکن جو شخص ضروریاتِ دین کا منکر ہوں اس کی تکفیر میں کوئی نزاع نہیں۔ اور بعض نے کہا کہ اہل قبلہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو ضروریاتِ دین کے منکر نہ ہوں، اس لئے کہ جو شخص ضروریاتِ دین کا منکر ہو وہ اہل قبلہ سے نہیں ہے۔ لہٰذا اس کی تکفیر کی جائے گی۔

(فتاویٰ مولانا عبد الحئی:صفحہ:27)