Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت مولانا ساجد خان اتلوی رحمۃ اللہ کا فرمان


اہلِ قبلہ سے مراد یہ ہرگز نہیں کہ وہ قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتا ہو، بلکہ اہلِ قبلہ ایک خاص اصطلاح ہے اور وہ یہ ہے کہ اہلِ قبلہ سے مراد وہ لوگ ہوتے ہیں جو ضروریاتِ دین کے قائل ہوں۔ لہٰذا اگر کوئی شخص ساری زندگی قبلے کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھتا ہے اور نمازوں کا پابند بھی ہو، ساری زندگی اہتمام سے روزے بھی رکھے ، اسی طرح زکوٰۃ، حج اور دیگر تمام عبادات و احکام کا پابند بھی ہو لیکن وہ ضروریاتِ دین میں سے کسی امر ضروری کا منکر ہو تو قبلہ کی طرف نماز پڑھنے کے باوجود وہ بلا شک و شبہ کافر ہے۔

(توہينِِ صحابةؓ كا شرعى حكم: صفحہ، 124)