Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم کے سلام کا جواب


غیر مسلم کے سلام کا جواب

سوال: کیا کسی ہندؤ کو رام رام یا جے رام کرنے یا لینے سے کفر عائد ہوتا ہے؟

جواب: اسلامی شعار السلام علیکم ہے، غیر اسلامی شعار کو اختیار کرنا ہرگز جائز نہیں۔ پھر اگر غیر کا وہ شعار صرف قومی ہے تو اس کو اختیار کرنا معصیت ہے، اگر مذہبی شعار ہوتو کفر تک پہنچ جانے کا خطرہ ہے۔ اس لئے جواب میں هداك اللّٰه الاسلام کہہ دیا جائے۔ (جامع الفتاوىٰ:جلد، 3 صحفہ، 342)