امام ابن حزم رحمۃ اللہ کا فرمان
متکلمین اسلام کی اصطلاح میں اہلِ قبلہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو ساری ضروریاتِ دین کو سچا مانیں اور ضروریاتِ دین سے وہ امور مراد ہیں جن کا ثبوت شرع میں اس طرح ہو کہ انہیں اسلام میں شہرت کا درجہ حاصل ہو۔ پس جو کوئی ایسے ضروری مسئلوں سے انکار کرے جیسے دنیا کا حادث ہونا ، قیامت کو تمام جسموں کا اکٹھا ہونا خدا تعالیٰ کے علم کا محیط ہونا، نمازوں اور روزوں کا فرض ہونا تو ایسے مسائل کا منکر اہلِ قبلہ میں سے نہیں ہو سکتا،اگرچہ عبادات میں وہ کسی قدر مجاہد ہی کیوں نہ ہو۔
(عبقات: جلد، 1 صفحہ، 303)