Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کے ساتھ دوستی رکھنا


حضرت مولانا مفتی عبیداللہؒ اور حضرت مولانا عبد الرحمٰن اشرفؒ کا فتویٰ

سوال: کیا شیعہ کافر ہیں؟ اگر کافر ہیں تو کیا شیعہ سے دوستی رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب: اگر شیعہ حضرات شیخین (سیدنا صدیقِ اکبرؓ اور سیدنا فاروقِ اعظمؓ کو گالیاں دیں اور ان حضرات پر لعن طعن کرتے ہوں اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتے ہوں یا سیدنا علیؓ کو معبود سمجھتے ہوں یا یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ حضرت جبرائیلؑ کو وحی پہنچانے کے سلسلے میں غلطی ہوئی تھی تو پھر یہ کافر ہوں گے اور اس صورت و حال میں ان سے دلی دوستی رکھنا درست نہیں ہو گا۔

وفي الشامي أن الرافضي اذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر ... لاشك في تكفير من قذف السيدة عائشة او اذكر صحية الصديق أو اعتقد الالوهية في على أوان جبرئيل غلط في الوحي الخ۔

(اشرف الفتاوىٰ: صفحہ، 43)