پس مرتد ہونے کے لیے ضروری نہیں کہ سارے اسلام کا ہی انکار ہو، کسی ایک ایسے امر کا انکار جس کا اسلام کی تعلیم ہونا قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہو، جیسا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ قطعی اور یقینی درجہ رکھتا ہے، تو اس کے اسلامی مفہوم کا انکار بھی انسان کو دار اسلام سے یقیناً دور کر دیتا ہے۔ یعنی ایمان شرعی کے لیے تو ضروری ہے کہ تمام قطعی تعلیمات اسلام کا اقرار ہو، لیکن کفر اور ارتداد کے لیے جمیع کی قید نہیں ہے۔
(عبقات: جلد، 1 صفحہ، 240)