نادر دلیری
علی محمد الصلابیحضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مسلمانو! مجھے اٹھا کر باغ میں پھینکو۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ان کو ڈھالوں پر اٹھا لیا اور نیزوں سے بلند کر کے باغ میں کفار کے درمیان ڈال دیا وہ ان سے لڑتے ہوئے دروازے تک پہنچے اور دروازہ کھول دیا اور مسلمان دروازہ سے باغ میں داخل ہو گئے اور اندر پہنچ کر تمام دروازوں کو کھول دیا، اس طرح مرتدین مسلمانوں کے گھیرے میں آ گئے۔ انہیں یقین تھا کہ اب بچ نہیں سکتے۔ حق آ گیا اور باطل نیست و نابود ہو گیا.
(حروب الردۃ: شوقی ابوخلیل صفحہ 92)