Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم: شیعہ کتاب مرآة العقول سے ثبوت

  جعفر صادق

جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم: شیعہ کتاب مرآة العقول سے ثبوت

شیعہ کی معتبر کتاب مراۃ العقول جو کہ شیعہ کی بنیادی کتاب اصول کافی کی شرح ہے۔ اور اس کا شارح شیعوں کا مشہور مصنف علامہ باقر مجلسی ہے۔ اس نے اس کتاب میں واضح لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے دس دس ٹولیوں میں آ کر ادا کی اور آگے لکھا ہے کہ

حتی لم یبق احد من المہاجرین والانصار الا صلی 

یہاں تک کہ ان تمام صحابہ مہاجرین و انصار میں سے کوئی ایک بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ پڑھنے سے نہ رہا۔

تو اس حوالے سے معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ تمام لوگوں نے مردوں نے عورتوں نے بچوں نے یہاں تک کہ کوئی ایک بھی شخص ایسا نہ رہا جس نے جنازہ نہ پڑھا ہو۔

اس عبارت کے بعد شیعہ کے پاس اب کوئی بہانا باقی نہیں رہتا جس کے بعد اب یہ کہیں کہ صحابہؓ نے یا خلفاء ثلاثہؓ نے حضور ﷺ کی جنازہ نماز ادا نہ کی۔