Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سُنی مناظر کی طرف سے اہل تشیع کے جواب دعوی پر دوسرا اہم اشکال! اہل تشیع جواب دعویٰ کے مطابق  ابن سبا بھی شیعہ عقائد کا حامل ہوسکتا ہے!  ​​​​​​​

  جعفر صادق

سُنی مناظر کی طرف سے اہل تشیع کے جواب دعوی پر دوسرا اہم اشکال! اہل تشیع جواب دعویٰ کے مطابق  ابن سبا بھی شیعہ عقائد کا حامل ہوسکتا ہے!  

جعفر صادق: سب باتیں درگذر کرتا ہوں۔  آپ کے جواب دعوی پر میرا دوسرا اشکال

⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️

*اہل تشیع کے جواب دعوی میں آخری جملہ*

*ابن سبا ان پانچ اہم عقائد کا حامل (یعنی ماننے والا) اور روایت کرنے والا ہوسکتا ہے۔*

 

اس سے تاثر ملتا ہے کہ آپ ابن سبا کو حقیقت ماننے کے بعد اب یہ اقرار بھی کر رہے ہیں کہ اگرچہ ابن سبا ان پانچ عقائد کا موجد نہیں ہے لیکن وہی عقائد ابن سبا کے تھے اور یہ امکان بھی خارج از امکان نہیں ہے کہ ان عقائد کا راوی بھی ابن سبا یہودی ہو۔کیا میں درست سمجھ رہا ہوں ؟وضاحت مطلوب ہے۔

   رانا محمد سعید شیعہ : میں نے بھی امکانی بات ہی کی ہے۔  حتمی اور قطعی نہیں ۔یہ چیزیں آپ کے ذمے ہیں ۔ آپ یہاں اس سے یہ عقائد ثابت کرنے اور ان عقائد کا موجد و بانی ثابت کرنے کیلئے ہی دلائل دیں گے محترم ۔اقرار تو تب ہوتا نا جب میں لکھتا کہ وہ ان عقائد کا حامل تھا اور راوی تھا ۔ جبکہ میری تحریر میں ایسا کچھ نہیں ہے۔  امید ہے کہ مجھے آپکو گرامر پر لیکچر نہیں دینا پڑے گا ۔

  جعفر صادق: *مطلب یہ بات خارج از امکان نہیں ہے کہ ابن سبا کے یہی پانچ عقائد ہوں اور ان عقائد کا راوی بھی ابن سبا ہوسکتا ہے؟

  رانا محمد سعید شیعہ : میرے جواب دعویٰ پر اگر آپ نے غور نہیں کیا تو دوبارہ غور کریں ۔ میں نے لکھا ہے کہ ابن سباء ملعون ان عقائد کا *بھی* حامل یا راوی تو *ہو سکتا* ہے مگر بانی ہر گز نا ہے۔  جیسے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مرزا غلام قادیانی کذاب حنفی تھا ہم کہتے ہیں ممکن ہے وہ ہو لیکن حنفیت کا بانی نہیں ہے اس لئے اسکی وجہ سے حنفیت کو طعن نہیں کرتے ۔میں نے دعویٰ میں لکھ دیا ہے کہ ممکن ہے یہ اس کے عقائد بھی ہوں مگر بانی یا موجد نہیں ہے ۔

   جعفر صادق: میں غور کر چکا ہوں محترم۔ابن سبا بانی تھا یا نہیں۔۔۔ اس کی فکر آپ نہ کریں۔ میرے دلائل اسی نکتے پر ہیں۔ اس وقت اہل تشیع کے جواب دعویٰ کی وضاحت درکار ہے۔

مرزا غلام قادیانی دعویٰ نبوت سے پہلے کسی مسلک سے تو ہوگا یہ امکانی نہیں یقینی بات ہے۔ بعد میں مرتد ہوکر دعویٰ نبوت کردیا یہ بھی یقینی بات ہے۔آپ کے جواب دعویٰ میں کلیئر لکھا ہوا ہے۔ یعنی اس بات کا امکان *آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ شیعہ عقائد کا بانی اگرچہ ابن سبا نہیں لیکن عقائد رکھنے والا اور راویان عقائد میں شامل ہوسکتا ہے۔*

⬅️ کیا بحیثیت مسلمان ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اگرچہ خاتم الانبیاء نبی کریم ﷺ ہیں لیکن مرزا قادیانی بھی نبی ہوسکتا ہے۔۔اس بات کا امکان ہوسکتا ہے؟ (معاذاللہ)

    رانا محمد سعید شیعہ : اس سے زیادہ کیا وضاحت ہوگی اس بات کی ؟؟؟؟ کیوں وقت  کا ضیاع کر رہے ہیں آپ ؟؟ اول تو اس بات کی وضاحت کی طلب ہی ایک فضول بات تھی کہ اس قدر وضاحت سے لکھا ہے کہ ممکن ہے کہ وہ ان عقائد کا اظہار بھی کرتا ہو۔  مزید وضاحت کیئے دیتا ہوں ۔ جب یہ بات مشہور ہے کہ وہ یہودی تھا اور اس نے اسلامی عقائد کا لبادہ اوڑھا ہوا تھا اور خود کو مسلمان ظاہر کرتا تھا تو یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کہ وہ ان عقائد کا بھی لبادہ اوڑھے ہوئے  خود کو ان عقائد کا حامل ظاہر کرتا ہو اور بیان کرتا ہو۔

  جعفر صادق: مطلب میرا یہ اشکال بھی فضول ہے۔   کمال ہوگیا۔ جواب دعویٰ میں آپ نے مشہوری کی بنا پر یہ لکھا ہے کہ *ابن سبا کے بھی یہ پانچ عقائد ہوسکتے ہیں اور ان تمام عقائد کا  حامل بھی ہوسکتا ہے۔*

⬅️ کیا یہ مشہوری اتنی مضبوط/قابل حجت ہے کہ آپ کو مجبورآ اس *امکان* کو اپنے جواب دعویٰ میں بیان کرنا پڑا؟

شیعہ مناظر رانا محمد سعید  کی طرف سے کئی جواب طلب نکات پر چُپ کا روزہ اہل سنت کے دوسرے اشکال کی وضاحت کرنے میں بھی  ناکام!

 رانا محمد سعید شیعہ : اشکال کی وضاحت کر دی گئی ہے  ۔ آگے چلیئے۔

   جعفر صادق: چلیں ٹھیک ہوگیا۔۔ میں اس اشکال سے بھی اپنا مقصد حاصل کر چکا ہوں۔اب گفتگو کا اگلا مرحلہ شروع کرتے ہیں۔ شرط نمبر 3 کے مطابق ہم دونوں پابند ہیں کہ عبداللہ ابن سبا پر اپنے اپنے مسلک کا واضح موقف بھی سب قارئین کے سامنے رکھ دیں۔کیا خیال ہے۔۔

 آپ اہل تشیع مؤقف بھیجیں گے یا میں پہل کروں؟

  اگر مشہور بات قابل حجت نہیں تو اہل تشیع کے جواب دعویٰ میں کیوں شامل کیا گیا؟

کیا شیعہ اپنے مطلب کی خاطر أصول بدلتے رہتے ہیں!!؟

 رانا محمد سعید شیعہ : اس سے پہلے کہ جناب اس مشہوری کو سوال کی بجائے حجیت کا جامہ پہنائیں اور اسکی آڑ میں کھسکنے کی کوشش کریں ۔ میں واضح کیئے دیتا ہوں کہ دلائل صحیح روایات کی روشنی میں دینے کے پابند ہیں آپ نا کہ مشہور کی گئی یا مشہور ہو گئی باتوں سے ۔ ابن سبا پر آپ اپنا موقف پیش کریں۔

  جعفر صادق: مجھے اس مشہوری کی ضرورت نہیں ہے محترم۔۔۔شرائط کے مطابق مجھے صحیح روایات اور جید علمائے کرام کی روشنی میں ہی اپنا دعوی ٰثابت کرنا ہے۔ آپ بھی میرے دلائل کا  رد  ذاتی رائے سے نہیں کر سکتے بلکہ اسی لیول کی صحیح روایات اور جید علماء کرام کی تائید پیش کرنا ہوں گی۔

♦️عبداللہ ابن سبا یہودی کے متعلق اہل سنت مؤقف♦️

1:عبداللہ ابن سبا افسانوی کردار ہرگز نہیں ہے بلکہ اہل سنت و اہل تشیع معتبر کتب اور تاریخ اسلام کی معتبر روایات کے مطابق ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

2:عبداللہ ابن سبا معتبر قدیم سُنی و شیعہ اسماء الرجال کے مطابق *اصحاب سیدنا علی* میں سے تھا۔

3: اہل تشیع و اہل سنت متقدمین علمائے کرام کے نزدیک یہ پہلا شخص تھا جس نے سیدنا علیؓ کی امامت، خلافت بلافصل اور وصی رسول اللہ کے متعلق عقائد کو شروع کیا اور عام مسلمانوں کو گمراہ کیا۔

4: اہل تشیع و اہل سنت متقدمین علمائے کرام کے نزدیک یہ پہلا شخص تھا جس نے حضرت ابوبکر صدیقؓ، حضرت عثمان غنیؓ، حضرت عمر فاروقؓ سمیت اکثریت صحابہ کرام پر تبرا اور بیزاری کا اظہار شروع کیا اور لوگوں کو بتاتا تھا کہ مجھے یہ سب سیدنا علیؓ نے تعلیم کیا ہے، حالانکہ سیدنا علیؓ کا ایسی خرافات سے کوئی تعلق نہ تھا۔

5: عبداللہ ابن سبا پہلا شخص تھا جس نے عقیدہ رجعت کی بنیاد رکھی اور سیدنا علیؓ کے لئے کہا کہ وہ دنیا میں واپس آئیں گے۔ اسی عقیدے کی وجہ سے بعد میں اہل تشیع نے مزید غلو کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ اور بارہ ائمہ معصومین کے متعلق بھی یہ عقیدہ گھڑ لیا کہ وہ سب دوبارہ زندہ ہوکر دنیا میں آئیں گے اور خلافت یعنی حکمرانی بھی انہیں عطا ہوگی۔

    ⬅️اب آپ ابن سبا پر اہل تشیع کا واضح مؤقف پیش کردیں۔

یاد رہے کہ ہم اپنے اپنے مسلک کے مؤقف پر ہرگز گفتگو نہیں کریں گے اور نہ کوئی اشکال اٹھایا جائے گا۔

گفتگو براہ راست میرے دعویٰ کے مطابق کی جائے گی اور میرے دلائل زیر بحث لائے جائیں  گے۔