Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت مولانا مفتی عبدالسلام چاٹگامیؒ کا فتوی


حضرت مولانا مفتی عبدالسلام چاٹگامیؒ

حضرت مولانا مفتی عبدالسلام چاٹگامیؒ کا فتوی

جو احکام مجمع علیہ ہیں،جو ظاہر نصوص سے ثابت ہیں اور ان کا ضروریاتِ دین میں سے ہونا معلوم ہو چکا ہے ایسے احکام کے انکار کرنے سے انسان کافر ہو جاتا ہے۔

(جواہر الفتاویٰ:جلد:2:صفحہ 348)

ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:

جن چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے ان میں سے کسی ایک بات کو بھی نہ ماننا کفر ہے،مثلاً: کوئی شخص خدا تعالیٰﷻ کی ذات کو نہ ماننے یا خدا تعالیٰﷻ کی صفتوں میں سے کسی صفت کا انکار کرے یا فرشتوں کا انکار کرے یا خدا تعالیٰﷻ کی آسمانی کتابوں میں سے کسی کتاب کا انکار کرے یا کسی پیغمبر کو نہ مانے یا تقدیر کا منکر ہو یا قیامت کے دن کو نہ مانے یا خدائے تعالیٰﷻ کے قطعی احکام میں سے کسی حکم کا انکار کریں یا حضور اکرمﷺ کی دی ہوئی کسی خبرِ صحیح کو جھوٹا سمجھے،یہ سب باتیں کفریات ہیں،ان میں سے کوئی بھی بات پائی جاوے تو اس سے آدمی کافر ہو جائے گا۔اگر آدمی پہلے مسلمان تھا تو اِن مذکورہ باتوں میں سے کسی ایک بات کہ انکار سے وہ آدمی مرتد ہو جائے گا،اس پر ارتداد کے احکام لاگو ہوں گے،کفر کے احکام آئیں گے۔

(جواہر الفتاویٰ:جلد:4:صفحہ 48)